کراچی(صباح نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔گیس سپلائی سے سرجانی،نارتھ کراچی،نیوکراچی،معمار، بفرزون، شادمان، النور،سہراب گوٹھ اورایف بی ایریاسمیت دیگرعلاقے بھی شدیدمتاثر ہوئے۔
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق سرجانی میں24انچ قطرکی مین گیس پائپ لائن سے گیس چوری کی جارہی تھی،گیس چوروں کے کنکشنز منقطع کرکے لائن کی مرمت کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن کے آپریشن اورلائن کی مرمت کی اطلاع صارفین کو نہیں دی گئی تھی،سرجانی میں مین گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل لی ،گیس بحال ہو جائیگی ۔