کوٹلی آزاد کشمیر ۔۔آزاد کشمیر وائلڈ لائف نے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں بھارتی اژدھوں کی آمد کی نشاندھی کی ہے ۔ کوٹلی کے گلپور علاقے میں پائے گئے دو بھارتی اژدھے وائلڈ لائف سٹاف نے دیکھے اوراور انہیں بحفاظت شہری
آبادی سے دور چھوڑ دیا گیا۔
وائلڈ لائف سٹاف نے مہاشیر فش ہچری گلپور سے 3 مارچ کوبھارتی اژدھوں کو نکالنے کی کامیاب کارروائی کی ہے ،آزاد کشمیر وائلڈ لائف حکام کے مطابق بھارتی اژدھے indain pythonsسانپ کی ایک غیر زہریلی نسل ہے, یہ عام طور پر انسانوں کے لئے خطرناک نہیں ہوتی لیکن اگر ان سے چھیڑ چھاڑ کی جائے تو یہ اپنے دفاع میں کاٹ بھی لیتے ہیں۔
اگرچہ اِن کا کاٹا جانا جان لیوا نہیں ہوتا, لیکن یہ کافی زور سے کاٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں,اِن کو مارنا نہیں چاہئے کیونکہ پاکستان میں اِن کی تعداد پہلے ہی بہت کم ہے,اور ان کی نسل کو معدومی کا خطرہ ہے, یہ ہمارے قدرتی ماحول کا اہم حصہ ہیں اور ان کا وجود انسانوں کے لئے بے حد اہم ہے