عبدالصمد انقلابی کو جیل میں طبیعت خراب، سری نگر کے ہسپتال میں داخل


 سری نگر— کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی کو جیل میں طبیعت خراب ہونے پر سرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔

عبدالصمد انقلابی کو جیل میں نظربندی کے دوران سینے میں شدید درد کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طورپر سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

عبدالصمد انقلابی کی جیل میں حالت بگڑنے اور ان کی ہسپتال منتقلی کی وجہ سے ان کے اہلخانہ کو انکی سلامتی کے بارے میں سخت تشویش لاحق ہو گئی ہے۔ ہسپتال کے ڈاکٹر ان کے سینے میں درد کی شکایت دور کرنے انکا مکمل معائنہ کر رہے ہیں