پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب طلب کرلیا۔
پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے انتخابی نتائج کے دستاویز کے لئے کیس کی سماعت کی۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ آپ فارم 45 مانگ رہے ہیں جس پر علی گوہر درانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بالکل وہی مانگ رہے ہیں جو نہیں دیئے جارہے، مصدقہ دستاویز فراہم کی جائے،اس کے بغیر الیکشن ٹریبونل نہیں جاسکتے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔درخواست گزاروں میں تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، محمود جان اور علی زمان شامل ہیں۔ملک شہاب، عاصم خان، حامد الحق اور ارباب جہانداد نے بھی انتخابی دستاویزات فراہمی کے لئے درخواستیں دی ہیں۔