ریاسی میں خستہ حال مکان کے گرنے سے چار افراد کی موت


 سری نگر—  مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں خستہ حال مکان کے گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور اس کی تین بیٹیاں شامل ہیں۔ تینوں بیٹیوں کی عمریں پانچ سے دو سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

 جموں کے مختلف حصوں میں تیز آندھی اور ژالہ باری کی وجہ سے رہائشی مکانات سمیت کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ ریاسی واقعہ میں، چاسانہ تحصیل کے کندردھن موہرا گاں میں شدید بارش کے بعد ایک مکان گر گیا۔اس حادثے میں گھر میں رہنے والی فلاح اختر (30)، اس کی بیٹیاں نسیمہ (5)، سفینہ کوثر (3) اور ثمرین کوثر (2) کی موت ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ خاندان کے دو بزرگ افراد – کالو (60) اور اس کی بیوی بانو بیگم (58) بھی اس واقعہ میں زخمی ہوئے۔