شدیدبارش، پاک فوج نے فارورڈ کہوٹہ میں پھنسے 25افراد کو ریسکیو کر لیا


فارورڈ کہوٹہ (صباح نیوز)آزاد کشمیر ضلع فارورڈ کہوٹہ میں شدید بارشوں اور طغیانی کی وجہ سے بیتار نالے میں پھنسے ہوئے 25 افراد بشمول 8 بچوں اور 8 خواتین کوپاک فوج نے ریسکیو آپریشن کیا۔

تمام متاثرین کو باحفاظت ریسکیو کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا،متاثرین میں راشن اورکھانا تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مالی معاونت بھی کی گئی۔ مقامی افراد اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج کے کامیاب ریسکیو آپریشن کو بھرپور سراہا گیا۔