کراچی(صباح نیوز)کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اختیار بیگ کی کامیابی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔شہری کی جانب سے پیپلز پارٹی کے منتخب رکن قومی اسمبلی(ایم این اے)پر دہری شہریت رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ مرزا اختیار بیگ کینیڈا کا شہری ہے، دہری شہریت کے باوجود الیکشن لڑنا سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل ، پیپلز پارٹی کے نو منتخب ایم این اے مرزا اختیار بیگ کو نوٹس جاری کردیا اور آئندہ سماعت پر تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
Load/Hide Comments