پیپلز پارٹی کے انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب، حلف اٹھا لیا


 کراچی (صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب، حلف اٹھا لیا۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی نے انتھونی نوید اور ایم کیو ایم نے راشد خان کو نامزد کیا تھا۔ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے لیے کل 147 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے پیپلزپارٹی کے انتھونی نوید کو 111 جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار کو 36 ووٹ ملے۔

بعد ازاں انتھونی نوید نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ قبل ازیں سندھ اسمبلی کے لئے  اویس قادر شاہ نے اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔اسپیکر کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 147 ووٹ کاسٹ ہوئے، اویس قادر شاہ نے 111 ووٹ حاصل کیے، ایم کیو ایم کی صوفیہ شاہ نے 36 ووٹ حاصل کیے۔اسپیکر منتخب ہونے کے بعد سید اویس قادر شاہ نے حلف اٹھا لیا۔جیسے ہی اویس قادر شاہ اپنی نشست پر پہنچے تو ایوان میں بھٹو زندہ باد کے نعرے گونجنے لگے، اس کے بعد انہوں نے سندھی زبان میں حلف اٹھایا۔سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اویس قادر شاہ سے حلف لیا۔