جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پیدل لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے


لاہور (صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے تیسرے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پیدل لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بغیر سرکاری پروٹوکول لاہور ہائی کورٹ پہنچے۔

صدر اورسیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن محمد مقصود بٹر اورخواجہ محسن عباس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا استقبال کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بارش سے بچنے کے لیئے چھتری پکڑ رکھی تھی۔

اس موقع پر صحافی کی جانب سے پوچھا گیا سر آپ نے گاڑی کا استعمال کیوںنہیں کیا، اس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جواب دیا سیمینار میں آئیں اندر جا کر بتاتا ہوں۔