اسلام آباد(صباح نیوز) سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کی سروس اتوار کو بھی بحال نہ وہ سکی۔ ایکس کی سروس ڈاؤن ہونے بارے حکام خاموش ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کی بندش کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ڈان ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان میں ہفتے کی رات کو تقریبا نو بجے ایکس کی سروس بند ہو گئی تھی۔ سروس متاثر ہونے کے بعد سے صارفین ایکس پر کوئی بھی مواد نہیں دیکھ پا رہے ہیں اور نہ ہی کچھ پوسٹ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments