ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)ڈیرہ بنوں روڈ پرتیزرفتار گنے سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر سے چنگ چی لوڈر پر سوار 2نوجوان جاں بحق جبکہ دو نوجوان زخمی ہوگئے، صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں 16سالہ فیضان ولد شاہجہان عطا خیل سکنہ نورا آباد کالونی شیخ یوسف اڈا نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ چنگ چی لوڈر پر میں ،میرا 29سالہ پڑوسی محمد فاروق مروت ولد نقیب اللہ ، 25سالہ ادریس ولد رئیس مروت سکنہ انڈس کالونی ،15سالہ زیشان ولد نقیب اللہ گنا لوڈ کرکے گھر کی طرف روانہ تھے کہ ڈیرہ بنوں روڈ پر نزد مولانا فضل الرحمن بنگلہ پہنچے تو گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے تیزرفتاری کے باعث غفلت سے چنگ چی لوڈر کو ٹکر مار دی جس سے چنگ چی لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے پھنس گئے جس سے محمد فاروق مروت ، محمد ادریس موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ میں اور زیشان زخمی ہوگئے۔