ضلع سیالکوٹ میں قومی و صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقوں میں این اے 70 میں مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ارمغان سبحانی نے ایک لاکھ 23 ہزار 437 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،مدمقابل آزاد حامد رضا نے ایک لاکھ بارہ ہزار 117 ووٹ اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دس ہزار 655 ووٹ لئے

سیالکوٹ (صباح نیوز)ضلع سیالکوٹ میں قومی و صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقوں میں این اے 70 میں مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ارمغان سبحانی نے ایک لاکھ 23 ہزار 437 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور مدمقابل آزاد حامد رضا نے ایک لاکھ بارہ ہزار 117 ووٹ اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دس ہزار 655 ووٹ لئے جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 44 میں کامیاب مسلم لیگ (ن) کے رانا عارف نے 46308 ووٹ لئے جبکہ آزاد سعید بھلی نے 40425 ووٹ لئے، صوبائی حلقہ پی پی 45 میں کامیاب مسلم لیگ (ن) کے طارق سبحانی نے 63 ہزار 651 ووٹ لئے جبکہ مدمقابل آزاد عمر جاوید نے 52 ہزار 839 ووٹ لئے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 میں مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار پانچ سو چھپن ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور مدمقابل ریحانہ امتیاز ڈار نے ایک لاکھ 272 ووٹ لئے،

صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 46 میں کامیاب مسلم لیگ (ن) کے فیصل اکرم نے 55 ہزار 254 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جوکہ مدمقابل تحریک انصاف کی روبینہ عمر ڈار نے 47924 ووٹ لئے جبکہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 47 میں کامیاب مسلم لیگ (ن) کے منشا اللہ بٹ نے 50602 ووٹ لئے جبکہ مدمقابل آزاد مہر کاشف نے 44890 ووٹ لئے، قومی اسمبلی حلقہ این اے 72 میں کامیاب مسلم لیگ (ن) کے علی زاہد نے ایک لاکھ دس ہزار 190 ووٹ لئے، مدمقابل امیدوار امجد باجوہ نے ایک لاکھ تین ہزار 792 ووٹ لئے، صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 48 میں کامیاب آزاد امیدوار خرم ورک نے 47340 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن اسمبلی رانا لیاقت نے 41657 ووٹ لئے، صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 49 میں کامیاب آزاد امیدوار رانا فیض نے 48219 ووٹ کر کامیابی حاصل کی اور مدمقابل رانا افضل نے 40525 ووٹ لئے، قومی اسمبلی حلقہ این اے 73 میں کامیاب مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار نے 112143 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور مدمقابل علی اسجد ملہی نے 104067 ووٹ لئے،

صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 50 میں کامیاب مسلم لیگ (ن) کے نوید اشرف نے 45625 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور مدمقابل آزاد امان اللہ نے 43971 ووٹ لئے، صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 51 میں کامیاب مسلم لیگ (ن) کے ذیشان رفیق نے 49358 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور مدمقابل آزاد امیدوار وقاص افتخار نے 46905 ووٹ لئے، قومی اسمبلی حلقہ این اے 74 میں آزاد بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن نے ایک لاکھ 30 ہزار 504 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا شمیم احمد خان نے 95988 ووٹ لئے جبکہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 52 میں مسلم لیگ (ن) کے ارشد وڑائچ نے 49850 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور مدمقابل آزاد فخر نشاط نے 49850 ووٹ لئے جبکہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 53 میں مسلم لیگ (ن) کے کامیاب رانا عبدالستار نے 58351 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی اور مدمقابل آزاد جمشید غیاث 58351 ووٹ لئے، کامیاب ہونے والوں کے حامیوں نے خوشی میں جلوس نکالتے ہوئے بھنگڑے ڈالے اور شکست کھانے والے امیدوار مایوسی میں لوٹ گئے