نیب کا قومی خزانے میں رقم جمع کرانے کا جھوٹ سامنے آگیا،سلیم مانڈوی والا


اسلام آباد(صباح نیوز) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کا قومی خزانے میں رقم جمع کرانے کا جھوٹ سامنے آگیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ نیب کا قومی خزانے میں رقم جمع کرانے کا جھوٹ سامنے آگیا ہے۔وزارت خزانہ سے سوال کیا گیا نیب آج تک کتنی رقم جمع کرائی ہے؟ ۔انہوں نے کہا کہ نیب اتنے دعوے کرتا ہے کہ ہم نے اتنی رقم جمع کرائی ہے، نیب نے آج تک ایک روپیہ قومی خزانے میں جمع نہیں کرایا۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے جس رقم کی تفصیل جمع کرائی ہے اس میں بھی بڑا تضاد ہے۔ سینیٹر نے بتایا نیب حکام کو طلب کیا ہے کہ وہ آکر وضاحت دیں۔ نیب آکر بتائے کہ ریکور کی گئی رقم کہاں پڑی ہے۔