ضلع پونچھ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع


سری نگر: بھارتی فوج اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل ضلع پونچھ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے ۔

ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل کنٹرول لائن کے ساتھ واقع علاقوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور پونچھ اور مینڈھر کے علاقوں میں شرو ع کی گئی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں اسی کا حصہ ہے۔

سانبہ اور رام بن کے اضلاع کے ایل او سی کے قریبی مختلف علاقوں میں بھی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔