پشاور(صباح نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی شکیل احمد کی صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی عبدالواسع کی رہائش گاہ آمد،مولاناعبدالبرکی وفات پر غمزدہ خاندان سے تعزیت۔اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی شکیل احمد،صوبائی ناظم وسیم حیدر گزشتہ روزجماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل وامیدوارصوبائی حلقہ پی کے 61 عبدالواسع کی رہائش گاہ گئے۔
اور عبدالواسع کے والد ممتاز عالم الدین بانی جامعہ مفتاح العلوم ہشنغرو مولانا عبدالبرکے انتقال پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلیے دعائے مغفرت اور غمزدہ خاندان کے لیے رب العالمین کے حضور صبرجمیل کی دعابھی کی۔ناظم اعلی شکیل احمد نے کہاکہ شیخ الحدیث مولانا عبدالبر کی علمی اور تحریک اسلامی کیلیے خدمات ہمشہ یاد رکھی جائیں گی،
مرحوم نے تمام تر توانائیاں علوم دینیہ کی تدریس اور تحریک اسلامی کے سرگرمیوں میں صرف کی،ان کی کمی کھبی پوری نہیں ہوسکے گی،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع مردان غلام رسول،نائب مہتمم جامعہ مفتاح العلوم ہشنغروشیخ القرآن والحدیث مولانا صفی اللہ، معاون معتمدعام صادق رحیم،صوبائی معاون معتمد صوبہ عنایت الرحمن،ناظم مردان ڈویژن محمد انیس بھی موجود تھے۔