راولپنڈی(صباح نیوز)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا جسے گرفتارکر لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاک فوج کے جوانوں نے مثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، پاک فوج کا جوان حوالدار محمد ظاہر (عمر: 41 سال، ساکن ضلع مردان) شہید ہوگیا ۔ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments