ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز)ڈیرہ پولیس نے تھانہ کلاچی کی حدود” پولیس یادگارچوک چیک پوسٹ ”پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ،پولیس کی جوابی فائرنگ میں دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود”پولیس یادگارچوک چیک پوسٹ” پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر دو راکٹ لانچرز فائر کئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پرپولیس اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کے مطابق پولیس نے جوانمردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اورعلاقے کی ناکہ بندی و سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔