کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ آئین کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے ملک وملت تباہی وبربادی اور مایوسی کی طرف جارہے ہیں۔جماعت اسلامی اہل بلوچستان کو حقوق دینے،لٹیروں کو ناکام بناکر اسلام کے نفاذ ،عوامی مسائل کے حل اورآئین کی بالادستی کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے پچھتر سالوں سے مسلط قوتیں ناکام ہوئی جس کی وجہ سے ملک دولخت،قرضوں میں ڈوباہوا،بے روزگاری،مہنگائی ،معاشی طورپردیوالیہ ہوگیا جبکہ حکمران ،مفت خور اب بھی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں عوام الناس دیانت دار امانت دارمسائل سے واقف جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو الیکشن میں ووٹ دیں تاکہ مسائل کے گرداب پریشانیوں ومشکلات سے نجات مل سکیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد اورچمن دھرنے شرکاء کے خلاف طاقت کے استعمال کی بھیانک نتائج نکلیں گے خداراپولیس گردی تشدددھمکی اور طاقت کے استعمال کے بجائے مخلصانہ اختیارلوگوں سے بامقصدمذاکرا ت کرکے دھرنے شرکاء کے جائز مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں۔حکمران مقتدر قوتیں کیوں اپنے عوام کو ملک واداروں کے خلاف کر رہے ہیں ۔حکمرانوں ،مقتدرقوتوں کی نااہلی ناکامی بدعنوانی کی وجہ سے آج بلوچستان کے عوام نے اسلام آباد،چمن سرحد سمیت مختلف مقامات پراحتجاج پرہیں بلوچستان کی مائیں بہنیں اپنے جگرگوشوں ،لاپتہ افراد ،جائز حقوق کے حصول کیلئے گھر بار چھوڑ کر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔
عوام الناس مسائل کے حل دیانت دار قیادت لانے وسائل کو اپنے عوام پر خرچ کرکے اورلوٹ مار بدعنوانی بدامنی ختم کرنے کیلئے جماعت اسلامی کے امیدواروں کا ساتھ دیں ۔جماعت اسلامی نے بلوچستان بھر کے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے اہل پڑھے لکھے دیانت دار امیدوارکھڑے کیے ہیں ۔نااہل ،مفادپرست پیٹ پرست حکمرانوں کی وجہ سے کئی دہائیوں سے بلوچستان کی خواتین مرد ،مزدور ،طلباء سمیت ہر طبقہ احتجاج پر ہیں اگر عوام نے ہوش کا ناخن لیا سمجھداری سے مسلط شدہ نااہلوں ،موروثی قوتوں ،دوسروں کے آلہ کاروں کو الیکشن میں مستردکرکے جماعت اسلامی کے اہل دیانت دار لوگوں کا ساتھ دیاتوبلوچستان کے حالات تبدیل ،مسائل حل ،پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہیں