کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف شیخ رشید کی اپیل سماعت کیلئے منظور

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں کے لیے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف ان کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے این اے 56 اور57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف شیخ رشید کی اپیل سماعت کے لئے منظور کی۔اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس مرزا وقاص رئوف نے این اے 56  اور57 کے آر اوز کو  نوٹسز جاری کردیئے۔اپیلٹ ٹریبونل میں شیخ رشید کی اپیل پر سماعت 4 جنوری کو ہوگی۔