پشاور میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا نوٹی فکیشن  جاری


اسلام آباد(صباح نیوز) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔شہر کے تمام سی این جی اسٹیشنز پیر،بدھ اور جمعہ کو صبح 9سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں  گے۔

ضلعی انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے ہفتے میں تین دن سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔