اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ


 پشاور(صباح نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

عوامی نیشنل پارٹی نے اسفند یار ولی کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تصدیق کی ہے۔اے این پی نے کہا کہ اسفند یار ولی بیماری کے باعث الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے، ان کی جگہ ان کے بیٹے ایمل ولی الیکشن میں حصہ لیں گے۔