غزہ کی جنگ کی بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے. بنیامن نتن یاہو

تل ابیب(صباح نیوز) اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کی بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے کیونکہ ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔بنیامن نتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ لیکن ہمارے پاس لڑائی جاری رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں لڑائی کے ایک انتہائی مشکل دن کے بعد یہ ایک مشکل صبح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بہت بھاری قیمت میں پڑ رہی ہے لیکن ہمارے پاس لڑائی جاری رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ فتح کے حصول تک یہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ (ہم یہ جنگ اس وقت تک جاری رکھیں گے) جب تک کہ حماس کی تباہی، اپنے یرغمالیوں کی واپسی اور اس بات کو یقینی بنانا کہ غزہ دوبارہ کبھی بھی اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا،

جیسے تمام اہداف حاصل نہ کر لیں۔یہ واضح رہے کہ یہ ایک طویل جنگ ہو گی جب تک) حماس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اور ہم شمال اور جنوب دونوں میں سیکورٹی بحال نہیں کر لیتے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جمعے سے اب تک 15 فوجی کی ہلاک ہو چکی ہیں ۔27 اکتوبر کو اسرائیل کے زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے میں 153 فوجیوں کو کھو دیا ہے جن میں سنیچر کے روز ہلاک ہونے والے 10 فوجی بھی شامل ہیں۔