مسلم لیگ ن اورجے یو آئی میں رابطہ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دینے پر مشاورت


لاہور(صباح نیوز) جے یو آئی)ف )اور مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات کو حتمی شکل دینے پر مشاورت ہوئی ہے۔

ٹیلی فونک رابطہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور جمعیت علما اسلام کے حافظ نصیر احمد احرار کے درمیان ہوا ہے جس میں الیکشن 2024 کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ صوبائی ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دینے پر مشاورت ہوئی ہے، صوبہ بھر کی نشستوں کا سیٹ ٹو سیٹ جائزہ لینے کا فیصلہ ہوا ہے، معاملات حتمی مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔