نوشہرہ (صباح نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، پرویز خٹک محفوظ رہے ،موٹروئے پولیس اور وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک کے صاحبزادے نومنتخب میئر نوشہرہ اسحاق خٹک کے مطابق اسلام اباد سے نوشہرہ آتے ہوئے برہان کے قریب وزیر دفاع پرویز خٹک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثہ ٹا ئر بلاسٹ ہونے کے باعث پیش آیا۔
اسحاق خٹک کے مطابق الحمد اللہ وزیر دفاع پرویز خٹک محفوظ ہیں ، صرف گاڑی کا ٹائر بلاسٹ ہوا، دوسری گاڑی کے زریعے وزیردفاع پرویز خٹک نوشہرہ پہنچ گئے ہیں۔
وزیردفاع پرویزخٹک کی گاڑی کے حادثہ کی خبر نشر ہوتے ہی تحریک انصاف کے مرکزی اور صوبائی رہنماوں سمیت وفاقی وزرا نے ان کو خیریت پوچھنے کے لیے فون کئے۔