پیرس(صباح نیوز)فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں کرسمس ڈنر کا اہتمام کیا۔سفارتخانے کی طرف سے جاری ٹویٹ کے مطابق عشائیہ میں ممتاز فرانسیسی شخصیات اور ان کے اہل خانہ، پاکستانی مسیحی برادری، سفارت کاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور مہمانوں کی روایتی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی جبکہ تقریب میں شریک بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔۔