آئین و قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر پنجاب

اسلا م آباد(صباح نیوز)الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ ایک جیسا برتا کیا جائے گا، کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائیں گی۔ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس نے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سیکیورٹی دینے کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والیاداروں سے بھی مدد لی جائے گی، پنجاب میں پچاس ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشن ڈھائی لاکھ سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرو اور ڈی آر او کے افس میں کاغذات نامزدگی بھجوا دیے گئے ہیں، امیدوران ان کے آفس سے فارم حاصل کرکے بائیس دسمبر تک جمع کروا سکتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ ایک جیسا برتا کیا جائے گا، کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہ اترنے والا الیکشن لڑنے کے لیے اہل نہیں ہوگا ۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔