سیاسی جماعتیں 62اور63پر پورااترنے والے امیدواروں کو سامنے لائیں ،لیاقت بلوچ

 ژوب (صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ سیاسی جماعتیں 62اور63پر پورااترنے والے امیدواروں کو سامنے لائیں ،ترازوکے نشان اور انقلابی منشور کیساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے سیاسی جماعتیں دیانت ایماندار مخلص لوگوں کو ٹکٹ دیں عوام الناس نااہل بدنام لٹیروں کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں سب کو آزمانے کے بعدمسائل کم ہوئے نہ ترقی وخوشحالی ہوئی ،قوم وعلاقے تباہ ہوئے اس وجہ سے ہم سمجھتے ہیں مسائل کا حل جماعت اسلامی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی قوم کو مسائل مشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلاکر ترقی وخوشحالی کی راہم پر گامزن کرکے پاکستان کو اسلامی بلوچستان کو خوشحال بنائیگی۔ 8فروری کو ملک میں عام انتخابات یقینی ،عوام اپنے اورملک کے مستقبل اور قیادت کا انتخاب کریں گے۔ملک میں غربت مہنگائی بے روزگاری بدامنی اوربدعنوانی ،لاقانونیت ناانصافی عام ہیں ادارے تباہ ،عدالتوں سے انصاف ناپید ہوگئی ہے تھانے بکے ہوئے ہیں اور بندوں کی طاقت سے عوام کو جمہوری حق سے محروم کیا جارہا ہے ۔پاکستان خوشحال ہوسکتا تھا مگر ان لوگوں کی ناہلی بدنیتی اور کرپشن کے باعث عوام ان حالات سے دوچار ہیں ۔ہم بھی لیول پلینگ فیلڈکی بات کرتے ہیں لیول پلینگ فیلڈ یہ بھی ہے کہ محض دولت کو سیاست کا تماشہ نہ بنایاجائے الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنائیں ،

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ژوب،شیرانی کے زیراہتمام کے زیراہتمام ژوب بازارمیں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ”ورکرزکنونشن” سے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی ،نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر ،مرتضیٰ خان کاکڑ،مولاناعبدالناصرامیدوارحلقہ پی بی2 ،فہدخان مندوخیل،ضیاء الحق نامزدامیدوار حلقہ پی بی 1،امیر جماعت اسلامی شیرانی جابر خان شیرانی،پروفیسر عبداللہ شاکر،حسین احمد،رفیع اللہ سراج الحق ،عبدالمالک شاہین ودیگر نے خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہاکہ بلوچستان وسائل سے مالامال ،قدرتی گیس ،سیندک کاسونا،کرومائیٹ ،سی پیک ،زراعت ،ریکوڈک سمیت دیگر خزانے ووسائل بلوچستان میں موجودہیں مگر اہل بلوچستان غربت بے روزگاری اور مالی مشکلات کا شکار ہیں اس کی وجہ وذمہ دار بدعنوان حکمران ،وفاق ،مقتدر قوتوں کی لوٹ مار اور مسلط زبردستی مختلف ناموں سے قوم وحکمرانی پر مسلط قیادت ہیں جماعت اسلامی نے الیکشن میں دیانت دار امانت دار خدمت کے جزبے سے سرشارنوجوان وعلمائے کرام کوالیکشن میں ٹکٹ جاری کیے ہیں عوام الناس اگر مسائل مشکلات اورپریشانیوں سے نجات چاہتے ہیں توخدارادیانت دار لوگوں کا ساتھ دیں قومیت لسانیت فرقہ واریت کے خوشنمانعروں سے باربار آکر عوام وقوم کو دھوکہ دیکر خزانے ووسائل کو لوٹنے والوں کو مسترد کردیں ۔دیانت دار لوگ آئیں گے تو بلوچستان کو حقوق مل جائیں گے لوٹ مار ،بدامنی بدعنوانی ومشکلات ختم ہوگی ۔جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود اہل بلوچستان کی ہر موقع پر دیانت دار ی بہترین خدمت ہے ہم آئندہ بھی قوم کو کسی صورت اکیلے نہیں چھوڑیں گے ۔

جماعت اسلامی میں کی بہترین تربیت واحتساب کی وجہ سے جماعت اسلامی تقسیم درتقسیم ،بدعنوانی ،دھوکہ بازی سے بہت حد تک پاک ہیں اس وجہ سے پوری قوم نے الخدمت پر ہر جگہ بھر پور اعتماد کرکے خدمت کیلئے امانت اعانت جماعت اسلامی کو دے دیاالیکشن میں ووٹ کی صورت عوام جماعت اسلامی پراعتماد کریں گے تو انشاء اللہ وسائل ضائع ہونے ،افرادوخاندان پر خرچ ہونے کے بجائے قوم کی مشکلات کم کرنے پر خرچ ہوگی بلوچستان کے عوام محب وطن محب دین،جفاکش محنت کش پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں لیکن بدقسمتی سے حکمران مقتدر قوتیں بلوچستان کے پریشان حال عوام کو حقوق دیتے ہیں نہ ان کے مسائل حل کرتے ہیں اس وجہ سے بلوچستان کے عوام ناراض اور پہاڑوں کی طرف جارہے ہیں عدل وانصاف ہوگی بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہوں گے سی پیک سمیت دیگر پراجیکٹ ووسائل عوام کی غربت ختم کرنے ترقی وخوشحالی کیلئے منصفانہ طریقے سے خرچ ہوں گے تو نہ صرف بلوچستان بلکہ پوراملک ترقی وخوشحالی کی را ہ پر گامزن ہوگا بلوچستان کو سائیڈ پر رکھ کر بلوچستان کے وسائل سے ملک کو ترقی دینا ناانصافی ہے ۔جماعت اسلامی ناانصافی ظلم ختم کرکے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور بلوچستان کے عوام کو حقوق دلائیگی