غزہ(صباح نیوز) الجزیرہ ٹی وی کے مطابق74 دنوں سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد منگل کو19667 ہو گئی ہے ۔۔غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 30 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ شمال کا بیشتر حصہ کھنڈرات کا ڈھیر بن گیا ہے۔
غزہ کی آبادی کا تقریبا 85 فیصد حصہ بے گھر ہو چکا ہے جن میں سے زیادہ تر نے محصور علاقے کے جنوبی حصے میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام پناہ گاہوں اور عارضی کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔رفح میں ایک نیا قتل عام کیا جس میں کم سے کم 30 شہری شہید ہوگئے۔ شہدا میں صحافی عادل زعرب، بچے اور خواتین شامل ہیں۔
قابض فوج نے رفح میں زعرب، عطیہ اور عبدالعال خاندانوں کے گھروں پر وحشیانہ بمباری کی۔ زعرب خاندان کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں گھر میں موجود 19 افراد شہید ہوگئے۔ عطیہ خاندان کے 8 اور عبدالعال خاندان کے تین افراد کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔
شہید ہونے والا صحافی عادل زعرب غزہ کے پرانے صحافیوں میں سے ایک ہے جس کی شہادت کے بعد غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 97 ہوگئی ہے۔خان یونس میں ناصر ہسپتال میں مزید چھ شہدا کی لاشیں لائی گئیں جب میں ایک خاتون، اور دو بچے شامل ہیں جب کہ مزید 38 زخمی بھی لائے گئے جن میں 8 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔
غزہ کی پٹی میں مختلف اطراف میں اسرائیلی فوج کی دراندازی جاری ہے جب کہ کئی مقامات پر فلسطینی مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیل کے حملے غزہ کے جنوب میں رفح شہر میں زور پکڑ رہے ہیں ۔۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 52286 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثر خواتین اور بچے ہیں
۔7 اکتوبر سے اسرائیل کی زد میں آنے والے 22 ہسپتال اور 53 مرکزصحت میں خدمات منقطع ہیں۔ 300 طبی عملے کا قتل کیا گیا۔عامکے 90 اسکول اور یونیورسٹیاں ناکارہ ہو گئیں۔