نئی دہلی (صباح نیوز)ہندوستانی پارلیمان سے اراکین کی معطلی کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا اور اپوزیشن کے مزید 49 اراکین کو معطل کردیا گیا۔ اس اقدام کو ہندوستانی پارلیمانی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی بتایا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین کے ہنگامے اور احتجاج کی وجہ سے منگل کو ایوان زیریں لوک سبھا سے مزید 49 اراکین کو معطل کر دیا گیا۔
اس طرح یہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔49 اراکین کو ملا کر معطل کئے گئے اراکین پارلیمان کی کل تعداد 141 ہو گئی ہے۔ معطل شدہ اراکین پارلیمان کو سرمائی اجلاس کی بقیہ کارروائی میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔ادھر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ وہ حالیہ انتخابات میں شکست کے بعد مایوسی سے اس طرح کے قدم اٹھا رہے ہیں۔
اس کے بعد لوک سبھا میں مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے اپوزیشن کے دیگر ارکان پارلیمنٹ بشمول سپریا سولے، منیش تیواری، ششی تھرور، محمد فیصل، کارتی چدمبرم، سدیپ بندھوپادھیائے، ڈمپل یادو اور گزشتہ روز (18 دسمبر) کو بھی 78 اراکین پارلیمان کو سرمائی اجلاس کی بقیہ کارروائی کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔۔