کراچی (صباح نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں 400روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ۔
پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر دو لاکھ 17ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپے ہوگئی۔