جہانگیرترین کا عام انتخابات میں 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لودھراں (صباح نیوز)پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی  جہانگیر خان ترین نے عام انتخابات میں 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے  گئے، لیگل ٹیم نے لودھراں کے ریٹرننگ افسر سے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔

، این اے 155، پی پی 227،اور 228 کیلئے کاغذات وصول کئے گئے، کورنگ امیدوارعلی ترین کیلئے بھی تینوں حلقوں کے کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے، جہانگیر ترین 21 یا 22 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔