سونے کی قیمت میں600 روپے فی تولہ کمی


کراچی (صباح نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کئی روز سے کمی کا رجحان دیکھا گیا،سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط سونے کی 1 لاکھ 94 ہزار 333 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 81 ہزار 756 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ66 ہزار 609 روپے ہوگئی۔