وزیراعظم عمران خان سے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کی ملاقات


اسلا م آباد(صباح نیوز)سیاسی امور کے بارے میں معاون خصوصی اور قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نےآج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس اور قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے عامر ڈوگر کی کاوشوں کو سراہا اور اہم قومی امور اور ضمنی مالیاتی بل کی منظوری پر پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے ارکان کی اجلاس میں شرکت اور قانون سازی میں ان کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے کردار کو مستحکم کرنے اور موثر قانون سازی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

عمران خان نے متعلقہ حکام کو ایوان کے ارکان کے حلقوں کے مسائل، ترقیاتی بجٹ کی فراہمی اور مقررہ مدت میں عوامی بہبود کے منصوبوں کی تکمیل کی ہدایت کی