پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت 8 دسمبر کومقرر

اسلا م آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر 8 دسمبر کو سماعت مقرر کردی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں پر کاز لسٹ جاری کردی۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر یہ ابتدائی سماعت ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف 11 افراد نے درخواستیں دائر کی تھیں، پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواست دائر کرنے والوں میں اکبر ایس بابر بھی شامل ہیں۔۔