ملتان ،مال بردارٹرین کے دوڈبوں میں موجود کوئلے میں آتشزدگی


ملتان (صباح نیوز)ملتان میں مال بردار ٹرین کے 2 ڈبوں میں موجود کوئلے میں آگ لگ گئی۔

ریسکیوحکام کے مطابق ٹرین کو پیرا غائب ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ۔