جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے کم وسائل کے باوجود میدان عمل میں مصروف ہیں عطیہ نثار

کراچی (صباح نیوز) کرپٹ نظام سے نجات کے لیے جماعت اسلامی فیلڈ میں اتر کر عوامی خدمت کے کام سرانجام دے رہی ہے۔جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے کم وسائل کے باوجود میدان عمل میں مصروف ہیں۔کراچی کے ساڑھے تین کرور عوام مسائل کے حل اور کرپشن سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کوبلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی کامیاب کرائیں۔

یہ بات ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عطیہ نثار نے ادارہ نور حق میں ناظمات اضلاع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ اہل فلسطین نے امت مسلمہ کو بیدار کر دیا ہے ہر مسلمان ان کی جدوجہد کو سلام پیش کررہا ہے ،عورتوں اور بچوں کی قربانیاں اسلامی نشاة ثانیہ کی نوید بنیں گی۔اس موقع پر ناظمہ کراچی اسما سفیر نے کہا کہ ہمارے سارے کام الیکشن کو مد نظر رکھ کر ہو رہے ہیں ناظمات اضلاع اور کارکنان انتہائی خوش اسلوبی سے کام کر رہے ہیں۔