لاہور (صباح نیوز) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کے50نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 14ہزار 517مریض رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے گزشتہ روز 24، ملتان سے 11، فیصل آباد سے 5 اور گوجرانوالہ سے 4 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ۔پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اس وقت ڈینگی کے 58مریض زیرِ علاج ہیں۔
Load/Hide Comments