دہشت گرد معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا ثبوت دے رہے ہیں،سرفرازبگٹی

اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا ثبوت دے رہے ہیں۔سرفراز بگٹی نے پشاور میں سکول کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، بچے ملک کا مستقبل ہیں، اِنہیں ہر صورت محفوظ بنائیں گے۔وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی  نے کہا  کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں، واقعہ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔