لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے امریکی سفیر سے چیف الیکشن کمشنر اور آئی جی پنجاب کی ملاقات کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کامران کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے اسے مسترد کر دی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ صدر اور وزیرِاعظم کو ڈائریکٹ فریق نہیں بنا سکتے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ آئی جی پنجاب اور چیف الیکشن کمشنر نے امریکی سفیر سے ملاقات کی، دونوں افسران کی امریکی سفیر سے ملاقات الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہوگی، دونوں افسران کے خلاف صدر اور وزیرِ اعظم کو درخواست دی، صدر اور وزیرِ اعظم نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا۔