سید مودودی سکالرشپ سکیم کے تحت 8.4ملین کی خطیر رقم طلبہ میں تقسیم

لاہور (صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام رواں سال سید مودودی سکالر شپ کا اجرا کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 8.4ملین کی رقم کم و بیش  طلبہ میں تقسیم کی گئی۔ پہلے مرحلے میں صوبہ بلوچستان اور سندھ کے طلبہ میں سکالرشپ کی تقسیم کی گئی جبکہ اگلے مرحلے میں پنجاب اور دیگر صوبوں میں تقسیم کی جائے گی۔

ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ معاشرے میں تعلیم دوست سرگرمیوں کو پروان چڑھایا ہے۔ سید مودودی سکالرشپ پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جمعیت ان شااللہ طلبہ مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرے گی اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے گی۔