سرینگر: مقبوضہ جموں وکشمیرمیں قابض بھارتی فوج کا کریک ڈاون جاری ہے اس دوران مزید کئی کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے
کے پی آئی کے مطابق کشمیر کے طول و عرض میں قابض بھارتی فوج نے نوجوانوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون شروع کردیا ہے ، اس دورا ن کئی علاقے بھارتی فوجی محاصرے میںہیں لوگوں کو سخت سردی میں گھروںسے باہر نکالا جاتا ہے اور ان پر تشد د کے علاوہ حراساں کیا جاتا ہے ، شمالی کشمیر میں بھی کئی علاقے فوجی محاصرے میں ہیں ،کپواڑہ کے گوشی علاقے کو بھارتی فوج نے محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کردیا ،تلاشی کے دوران دو نوجوانوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے
بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ نوجوان مجاہدین کے لئے کام کررہے تھے ، آخری اطلاع ملنے تک علاقہ فوجی محاصرہ میں تھا ، وادی کے دیگر کئی علاقے بھی فوجی محاصرے میںہیں ،فوجی محاصر ے کے دوران لوگوں کوگھروں سے باہر نکال کر ان کی شناختی پریڈ کرائی جاتی ہے جبکہ کئی افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے ، پونچھ اور راجوری اضلاع کے کئی علاقے بھی فوجی محاصرے میںہیں جہاں پر کئی دنوں سے بھارتی فوج کا کریک ڈاون جاری ہے ،علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے ۔