فیصل آباد،گاڑی پر فائرنگ،سابق یوسی چیئرمین سمیت 3افراد جاں بحق


فیصل آباد (صباح نیوز)فیصل آباد میں ایکسپریس وے پر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سابق یوسی چیئرمین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں سابق یوسی چیئرمین احسن مصطفی دیال، پولیس ملازم عمران عاشق، کرم رسول شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تہرے قتل کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے، جاں بحق افراد کی لاشیںہسپتا ل منتقل کردی گئیں۔