نوازشریف کومٹانے والے مٹ گئے اور رل گئے : خواجہ آصف

سیالکوٹ(صباح نیوز)رہنما مسلم لیگ(ن) خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ نوازشریف کومٹانیوالے مٹ گئے اور رل گئے۔8 فروری کو نوازشریف پھر چوتھی بار وزیراعظم بنے گا،خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہ نوازشریف کو سیالکوٹ میں خوش آمدید کہتا ہوں، نوازشریف نے میرے 34 سالہ کیریئر کے دوران سرپرستی کی، نوازشریف نے ہمیشہ ہمیں عزت بخشی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جیل کے تعلقات کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، جیل میں شہبازشریف میرے ہمسایہ تھے، جیل میں سخت سردی تھی، جیل میں شہبازشریف نے مجھے ایک کمبل بھجوایا۔ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے سیاسی سفر 1991 میں شروع کیا، 34 سال میں میری وفاداری میں فرق نہیں آیا، ایک شخص کی پارٹی میں پارٹی چھوڑنے والوں کی لائنیں لگی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف پہلی بار جلا وطن ہوئے تو کارکنوں نے مشکل وقت برداشت کیا، نوازشریف کا ایک ایم پی اے بھی نہیں ٹوٹا، نوازشریف کی قربانیوں کی طویل داستانیں ہیں، نوازشریف وفا کا استعارہ ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ میرا ایمان تھا میرا قائد واپس آئیگا اللہ نے مجھے سرخروکیا، انشااللہ تعالی8 فروری کوپھروزیراعظم بنے گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قربانی کی ایک لمبی داستان ہے ، نوازشریف کارکنوں کیلیے روشنی کا میناربنے، اسمبلی میں کہا تھا میرا قائد واپس آئیگا، گری ہوئی سوچ رکھنے والا چارسال حکمران تھا ، جس نے چارسال حکمرانی کی مشکل وقت میں آج کوئی اس کیساتھ نہیں کھڑا، اسمبلی میں جب تقریرکررہا تھا تواس وقت پی ٹی آئی والے ہنس رہے تھے، اللہ تعالی تکبرسے بچائے۔

رہنما مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ گزشتہ چارسال ڈویلپمنٹ کا یہ حال تھا کہ کل سیالکوٹ کی سٹریٹ لائٹ چلیں ، 8فروری کوترقی کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے، 8 فروری کو نوازشریف پھر چوتھی بار وزیراعظم بنے گا۔ نوازشریف سیالکوٹ موٹرویزکوپنڈی تک لے کر جائیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں سڑکیں بنادیں  توکیا کردیا؟ جب سڑکیں،رابطے نہیں ہوتے توساری چیزیں تتر بترہوجاتی ہیں، گزشتہ چارسال میں ہمیں محرومیاں دی گئیں ، فروری کومحرومیوں کا ازالہ ہوگا