اسلامی جمعیت طلبہ مردان ڈویژن کا کالجز میں طلبہ ہراسانی کیخلاف ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دفتر گھیراؤ کا فیصلہ

مردان (صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ مردان ڈویژن کا کالجز میں طلبہ ہراسانی کیخلاف ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دفتر گھیراؤ کا فیصلہ ۔پیر 27نومبر کو ملاکنڈ روڈ پر دھرنے کا اعلان ۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ مردان ڈویژن محمد انیس نے کہا ہے کہ تخت بھائی کالج میں پر نسپل اور چیف پر اکٹر کی جانب سے قر آن کلاس پر پابندی شرمناک ہے ۔اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ ایک طرف قر آن کلاس پر پابندی لگارہی ہے جبکہ دوسری جانب رقص وسرورکی محفلیں منعقد کرتی ہے ۔حکومت فوری طور پر پرنسپل اور چیف پر اکٹر کی برطرفی کا نوٹفکیشن جاری کریں ۔بصورت دیگر اس کے خلاف بھر پور مذاہمت کرین گے ۔پیر کوصبح 10بجے مین ملاکنڈ روڈ پر احتجاجی دھرنا دیں گے ۔جبکہ 29نومبر کو ہائیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ سیکرٹریٹ گھیراؤ کریں گے ۔