اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بغیر واپس چلے گئے۔
مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین پی ایم چیمبر سے ناراض ہوکر واپس روانہ ہو گئے، وزیراعظم عمران خان نے چودھری سالک کو ملاقات کے لیے بلایا تھا۔
ق لیگی ایم این اے کافی دیر تک وزیراعظم چیمبر کے باہر انتظار کرتے رہے، انتظار کروانے پر وہ ناراض ہو گئے جس کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔
اسی دوران وزیراعظم کا سٹاف انہیں روکتا رہا۔وزیراعظم کے سٹاف نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی وجہ سے آپ کی ملاقات لیٹ ہو گئی۔
وضاحت دینے کے باوجود چودھری سالک حسین نے سٹاف کی بات نہ مانی، واپس روانہ ہوگئے