اسلا م آباد(صباح نیوز)سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے کہا ہے کہ انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھنے والے افسروں کو قومی بیانیے کی ترویج کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات انفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں 32 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے مخصوص شعبے کے تربیتی پروگرام کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ انفارمیشن گروپ کے افسروں کو اپنے علم میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ انہیں ہر گزرتے دن مختلف صورتحال کا سامنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران کیلئے تربیت اور صلاحیت میں بہتری انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس سے ان کے علم میں اضافہ اور ملازمت کے دوران مختلف معاملات سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے