پاکستان اور بیلجیئم اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(صبا ح نیوز)پاکستان اور بیلجیئم  اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوستی اور باہمی مفاد کے بندھن کو مضبوط کرنے کے لئے مشترکہ اعلامیہ جو 26 نومبر 1947 کو جاری کیا گیا ،میں دونوں حکومتوں کے متعلقہ سفارتی مشنز کو قبول کرنے کے فیصلے کو شامل کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تاریخی فیصلے کے بعد دونوں ممالک نے 1948 میں سفارتی مشن کھولے۔ بیان کے مطابق یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ 75 سال پہلے بیان کئے گئے اہداف نے دوستی کے مضبوط بندھن کی راہ ہموار کی ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کی بلندی کی رفتار عوامی روابط اور قیادت کی سطح پر متواتر اعلی سطحی رابطوں میں گہرائی سے جڑی ہوئی ہے۔ بیان کے مطابق دوطرفہ سیاسی مشاورت کا ادارہ کثیر جہتی بات چیت کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے جو اس دیرینہ باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارت نے باہمی فائدے کے لئے مسلسل ترقی کی ہے، دوطرفہ تعلقات کی گہرائی میں قدرتی آفات کو کم کرنے کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسی ضرورت کے اوقات میں اظہار یکجہتی اور مدد کا جذبہ شامل ہے۔

بیان کے مطابق بیلجیئم اور پاکستان کے درمیان تعلقات مستقبل کے حوالے سے ہیں کیونکہ دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز جیسے پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت جمہوریت اور انسانی حقوق جیسی بنیادی اقدار سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب جبکہ ہم سفارتی تعلقات کے 75 سال کا جشن منا رہے ہیں، ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر دنیا کی تشکیل کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔