عوام نے پرانا ،نیا پاکستان دیکھ لیامسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا، مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عوام نے پرانا ،نیا پاکستان دیکھ لیامسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا قرضے مہنگائی بدعنوانی بدامنی بہت بڑھ گئی عوام بدحال جبکہ لٹیرے مافیازمالامال ہوئے اب جماعت اسلامی کی قیادت میں اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔عوام ضمیر کے سودے کرنے والوں کے بجائے جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔بلوچستان کو بدحال وپریشان کرنے والے نااہل سیاستدانوں کے اُڑان کو وقت آگیا ہے عوام ان موسمی پرندوں ،مفادپرستوں ،فروخت ہونے ،وبولی لگانے کیلئے تیار بیٹھے ہونے والوں کو ہمیشہ مستردکر دیں ۔فلسطین کو مسلم حکمرانوں کی امریکی اسرائیلی غلامی نے تباہ کر دیا مسلم افواج کے سپہ سالارزبھی خاموش ،اوآئی سی بھی نشستاًگفتاًبرخاستاًثابت ہوکر مذمتی بیان کی حدپر ختم ہوا مسلم عوام فلسطین کیساتھ ہے اور کچھ نہیں امریکی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعاکیساتھ الخدمت فائونڈیشن کیساتھ مالی تعاون کریں۔ آئی ایم ایف کے معاہدے قوم کو مستقل غلام ،معاشی طور پر تباہ وبربادکرنے والے معاہدے ہیں جنہیں قوم کی نہیں آئی ایم ایف ملازمین کی حمایت حاصل ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شناختی دستاویزات رکھنے والے پشتونوں کو کراچی سمیت دیگر صوبوں میں گرفتارکرکے تھانوں میں لاوارثوں کیلئے رکھ چوڑنا مناسب نہیں ۔افغانوں کے نام پر پشتونوں کی تذلیل کرنا دونوں ممالک کے درمیان مستقل نفرت میں اضافے کا سبب بنے گا،نگران حکومت نفرتوں تعصب میں اضافہ کرکے پاک افغان دشمنی میں اضافہ کر کے دشمن کا کام آسان کر رہے ہیں ۔لسانیت فرقہ واریت زہر قاتل ہے پاکستان میں چالیس پچاس سال سے ملک کی تعمیر وترقی میں ہاتھ بٹھانے والے کسی صورت بھی ملک کیلئے نقصان دہ نہیں نگران حکومت کوچالیس پچاس سال سے رہنے والوں کو شناخت دیکر عزت واحترام دینا چاہیے ،دہشت گردشرپسند پاکستانی ہو یا افغانی اسے کسی صورت معاف نہیں کر ناچاہیے۔بدقسمتی سے ہمارے یہاں سرمایہ دار کوئی بھی جرم کریں اسے رقم لیکر عزت سے بری کر دیا جاتا ہے مگر عزت دار،پرامن شہری خواہ کوئی بھی ہوانہیں مختلف مقدمات میں قید کرکے رقم بٹورنے اوربے عزت کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔لاقانونیت کی انتہا ہوگئی انصاف کے دروازے سونے کی چابی سے کھلنے کی وجہ سے عوام پریشان اورمشکلات کا شکار ہیں ۔انصاف ناپید ہونے کی وجہ سے مقدمات کاسالوں میں فیصلہ نہیں ہوتا۔حکومت میں بھی سرمایہ دارہی کرسی اقتدارحاصل کرنے میں کامیاب رہتاہے۔جماعت اسلامی اس قسم کے ناہل بدعنوان مفادپرستوں سے قوم کو نجات دلانے کیلئے میدان عمل میں جدوجہد کر رہی ہے ۔عوام الناس امن کے قیام ،انصاف کے حصول ،اسلامی نظام کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں پاکستان اسلامی بنے گاتوبلوچستان بھی خوشحال ہوگا اور ہر محروم کو انصاف میسر ہوگا قانونی آئینی معاشی حقوق میسر ہوگی #