وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کی قیادت کے وفد کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان سے حکومت کی اتحادی جماعتوں کی قیادت کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کرنے والے اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ملاقات کرنے والے وفد میںایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیر فروغ نسیم اور وزیر آئی ٹی امین الحق نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی نمائندگی کی۔

ایم این اے غوث بخش مہر اور آئی پی سی کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)کی نمائندگی کی۔مسلم لیگ (ق) کی نمائندگی  وزیر آبی وسائل مونس الہی نے کی۔وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کی نمائندگی کی۔بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ بھی ملاقات میں شریک تھے،

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عوامی مسلم لیگ پاکستان  کی نمائندگی کی۔ایس اے پی ایم شاہ زین بگٹی نے جمہوری وطن پارٹی (جے ڈبلیو پی) کی نمائندگی کی۔حکومت کی جانب سے وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر, وزیر اطلا عات فواد چوہدری اور ایس اے پی ایم ملک محمد عامر ڈوگر نے نمائندگی کی۔