مولانا فضل الرحمان کی مرحوم اعظم خان کی رہائش گاہ پر لواحقین سے ملاقات،اظہارتعزیت

چارسدہ (صباح نیوز)سربراہ جے یوآئی (ف)مولانا فضل الرحمان  نے  مرحوم سابق نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا اعظم خان کی رہائش گاہ پر جاکر لواحقین سے ملاقات کی ۔مولانا فضل الرحمان نے  مرحوم کے لیے دعائے مغفرت، فاتحہ خوانی کی  اور اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ اس موقع پر محمد احمد خان، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس، بیرسٹر ارشد عبداللہ موجود تھے